بنگلورو،23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنتا دل متحدہ کے لیڈر مہیما پٹیل کے بیان کے بموجب ان کی پارٹی جنتا دل متحدہ اس بار کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں100نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔انھوں نے کل شہر میں ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 20اسمبلی حلقوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور آئیندہ ہفتہ اس کی فہرست بھی جاری کردی جائیگی۔ انھوں نے کہاکہ کرناٹک میں ان کی پارٹی 50لاکھ ملازمتوں کے موقع پیدا کرے گی ۔ فبؤروری 2108میں بہارکے چیف منسٹر نتیش کماراورجنتا دل متحدہ کے قومی سطح کے پارٹی قائیدین کرناٹک کا انتخابی دورہ کریں گے ۔